قیمتی باتیں

قیمتی باتیں جو روزمرہ کے حالات سے متعلق ہیں، آپ کو دانشمندانہ، اصلاحی، مذہبی، اصلاحی کہانیاں ملیں گی جنہیں اس ویب سائٹ پر آزمایا گیا ہے۔ جزاک اللہ

آخر الأخبار

جاري التحميل ...

قیامت کے دن کا منظر🔥

💫 *قیامت کے دن  کا منظر🔥*
*😓قرآن مجید کی روشنی میں😢*

🔅قیامت کا دن بہت عظیم دن ہے ۔
(سورة الحج:1)

🔅اس دن سنگین حادثات پیش آئیں گے۔ 
(سورة القارعة:3-1) 

🔅وہ دن نہایت تلخ دن ہوگا ۔
(سورة القمر:46)

🔅ہر طرف مصیبت چھا جائے گی۔
(سورة النازعات:34)

🔅اس دن کا شر ہر طرف پھیلا ہوگا۔
(سورة الانسان:7)

🔅بہت خوف اور گھبراہٹ کا عالم ہوگا۔ 
(سورة إبراهيم :42)

🔅اس دن کی ہولناکیاں دیکھ کر آنکھیں پتھرا جائیں گی۔
(سورة القيامة:7)

🔅اس دن کی شدت سے دل اور نگاہیں الٹ جائیں گی۔
(سورة النور:37)

🔅کلیجے منہ کو آجائیں گے۔ 
(سورة غافر:18)

🔅وہ تیوریاں چڑھانے والا دن ہوگا۔
(سورة الإنسان:10)

🔅وہ دن بچوں کو بوڑھا کرے گا۔
(سورة المزمل:17)

🔅حاملہ عورتوں کے حمل گر جائیں گے۔
(سورة الحج:2)

🔅وہ دن ٹلنے والا نہیں ہوگا۔
(سورة الشورى:47)

🔅اس دن انسان جائے پناہ تلاش کرے گا۔
(سورة القيامة:11-10)

🔅اس دن کسی کا مکر و فریب کسی کام نہں آئے گا۔
(سورة الطور:46)

🔅اس دن کوئی عہدہ اور منصب کام نہ آئے گا۔
(سورة الشعراء:88)

🔅اس دن کوئی رشتہ کام نہ آئے گا۔
(سورة لقمان:33)

🔅اس دن دنیا کی ہر چیز فنا ہوجائے گی۔ 
(سورة الكهف:8)

🔅آسمان لرزے گا۔
(سورة الطور:9)

🔅آسمان پھٹ جائے گا۔
(سورة المزمل:18)

🔅آسمان دروازے دروازے ہوجائے گا۔
(سورة النبا:19)

🔅آسمان پھٹ کر سرخ چمڑے کی طرح گلابی ہو جائے گا۔ 
(سورة الرحمن:37)

🔅آسمان کی کھال اُتاردی جائے گی۔  
(سورة التكوير:11)

🔅آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو جائے گا۔
(سورة المعارج:8)

🔅سورج لپیٹ دیا جائے گا۔
(سورة التكوير:1)

🔅چاند گہنا جائے گا۔ 
(سورة القيامة:8)

🔅سورج اور چاند ملا دیئے جائیں  گے۔
(سورة القيامة:9)

🔅ستارے بے نور ہو کر بکھر جائیں گے۔
(سورة المرسلات:8)، (سورة الانفطار:2)

🔅زمین زور سے ہلائی جائے گی۔
(سورة الواقعة:4)

🔅زمین اور پہاڑ لرزنے لگیں گے۔
(سورة المزمل:14)

🔅زمین اور پہاڑوں کو ایک ہی چوٹ سے ریزہ ریزہ کردیا جائے گا۔
(سورة الحاقة:14)

🔅زمین اپنے اندر کا سب کچھ باہر نکال پھینکے گی۔
(سورة الانشقاق:4)

🔅زمنن کسی اور زمین سے تبدیل کر دی جائے گی۔ 
(سورة إبراهيم:48)

🔅زمین پھیلا کر برابر کردی جائے گی ۔
 (سورة طه:107-106)

🔅پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہوجائیں گے۔
(سورة القارعة:5)

🔅پہاڑ غبار بنا دیئے جائیں گے۔
(سورة الواقعة:6-5)

🔅سمندر بھڑک اُٹھیں گے۔
(سورة التكوير:6)

🔅سمندر پھاڑ دیئے جائیں گے۔
(سورة الانفطار:3)

🔅اس دن صور پھونکا جائے گا۔
(سورة المدثر:8)

🔅صور کی آواز ایک ہولناک چیخ کی طرح ہوگی ۔ 
(سورة ص:15)

🔅اس کی آواز سے زمین و آسمان میں موجود تمام مخلوق  گھبرا جائے گی۔ 
(سورة النمل: 87) 

🔅صور کی آواز کانوں کو بہرا کردے گی۔
(سورة عبس:33)

🔅صورکی آواز کی شدت سے زمین و آسمان کی ہر چیز بیہوش ہو کر گر پڑے گی۔
(سورة الزمر:68)  

🔅جب پہلا صور پھونکا جائے گا تو  ہر چیز ختم ہو جائے گی بس اللہ کی ذات باقی رہے گی۔
(سورة الرحمن:27-26)

🔅لوگ نامعلوم عرصے تک بیہوش ہی پڑے رہیں گے۔ 
(صحیح البخاری:4935)

🔅دوسرا صور لوگوں کو جمع کرنے کے لئے پھونکا جائے گا۔
(سورة الكهف :99)

🔅ایک ہی ڈانٹ سے سب کو اٹھایا جائے گا۔
(سورة الصافات:19)

🔅سب لوگ قبروں سے اٹھ کھڑے ہوں گے۔
(سورة يس:51)

🔅اس دن اولین و آخرین کو اکٹھا کیا جائے گا۔
(سورة الواقعة:50-49)

🔅کوئی ایک بھی باقی نہیں  چھوڑا جائے گا۔
(سورة الكهف:47)

🔅جانوروں کو بھی اکٹھا کیا جائے گا۔
(سورة التکویر:5)

🔅لوگ فوج در فوج جمع ہوں گے۔
(سورة النبا:18)

🔅 لوگوں پر شدید گھبراہٹ طاری ہوگی۔
(سورة یس:52)

🔅مجرموں کی آنکھیں دہشت سے نیلی ہورہی ہوں گی۔
(سورة طه:102)

🔅 *اس دن اللہ سبحانہ وتعالی پکاریں گے* :

عبد اللہ بن عمر رضی اللہ  عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :قیامت کے دن اللہ عزوجل آسمانوں کو لپیٹ لے گا پھر انہیں اپنے دائیں ہاتھ میں لے کر فرمائے گا: 
*میں بادشاہ ہوں،*
 کہاں ہیں جابر لوگ ؟ 
کہاں ہیں تکبر کرنے والے؟
پھر زمینوں کو اپنے بائیں ہاتھ میں لے کر لپیٹے گا اور فرمائے گا :
*میں بادشاہ  ہوں،*
کہاں ہیں جابر لوگ؟
 کہاں ہیں تکبر کرنے والے؟۔
(صحیح مسلم)

مصنف کے بارے میں

IRFAN SHAH

التعليقات


ہمیں بلائیں

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ، ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں ، صرف بلاگ ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لئے اپنا ای میل درج کریں تاکہ آپ کو نیا بلاگ پہلی بار موصول ہوگا ، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کرکے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ...

Translate

Popular posts

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تمام حقوق محفوظ ہیں

قیمتی باتیں