قیمتی باتیں

قیمتی باتیں جو روزمرہ کے حالات سے متعلق ہیں، آپ کو دانشمندانہ، اصلاحی، مذہبی، اصلاحی کہانیاں ملیں گی جنہیں اس ویب سائٹ پر آزمایا گیا ہے۔ جزاک اللہ

آخر الأخبار

جاري التحميل ...

اس خاتون نے بلند آواز سے ‏کہا کہ....

ایک گاؤں میں ڈاکو داخل ہوئے اور وہاں کی تمام عورتوں کی عصمت دری کر دی.....مگر ایک خاتون ایسی تھی جب اس کے گھر میں ڈاکو داخل ہوا تو اس نے اس ڈاکو کو قتل کر دیا اور سر کاٹ دیا... واردات کے بعد جب تمام ڈاکو اس گاؤں سے چلے گئے  تو تمام عورتیں اپنے پھٹے ہوئے کپڑوں سمیت گھروں سے نکل ‏آئیں اور روتے ہوئے ایک دوسرے کو روداد بیان کرنے لگیں.... اتنے میں وہ بہادر خاتون  اپنے گھر سے باہر نکلی, عورتوں نے دیکھا کہ اس کے گھر میں داخل ہونے والے  ڈاکو کا سر اس نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے اور نہایت غیرت و خودداری کے ساتھ وہ ان کی طرف آنے لگی... اس خاتون نے بلند آواز سے ‏کہا کہ کیا تم نے سوچ لیا تھا کہ وہ مجھے مارے بغیر میری عزت تار تار کر سکتا تھا..؟
گاؤں کی عورتوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور فیصلہ کیا کہ اسے قتل کر دیا جائے تاکہ ان کی عزت بچی رہے اور ان کے شوہر کام سے واپس آنے پر ان سے یہ نہ پوچھیں کہ تم نے اس کی طرح مزاحمت کیوں نہیں کی؟؟
‏پھر انہوں نے  اس بہادر خاتون  پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا ۔
 "انہوں نے ذلت کو زندہ رکھنے کے لئے عزت کا قتل کر دیا"
 یہی حال آج ہمارے معاشرے کے چور، حرام خور، جھوٹے اور کرپٹ لوگوں کا ہے
وہ ہر عزت دار, خوددار شخص کو مارتے ہیں, غریب اور سفید پوش کو حقیر جانتے ہیں اور استحصال ‏کرتے ہیں تاکہ وہ ان کی کرپشن, جھوٹ, چوری اور حرام خوری کے خلاف بات نہ کر سکیں.
"اصل میں یہ لوگ اپنی عزتیں گنوا چکے ہیں اور عزت داروں کا جینا حرام کر رکھا ہے"
ایماندار سرکاری ملازم ہو تو کھڈے لائن, تاجر ہو تو دیوالیہ,عزت دارہو تو کردار کشی.... آپ جب کہیں ‏ایسے لوگ دیکھیں جو چور، جھوٹے، حرام خور، کرپٹ کا ساتھ دے رہے ہیں تو سمجھ جائیں کہ یہ انہیں عورتوں کی اولاد سے ہیں جنہوں نے اپنی ذلت چھپانے کے لئے عزت کو قتل کر دیا تھا....

مصنف کے بارے میں

MARWAT TECHS Hi Greetings! thanks for reaching here, We are so delighted to welcome you on board. Your intelligence and energy make you an asset to your family and love ones.

التعليقات


ہمیں بلائیں

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ، ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں ، صرف بلاگ ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لئے اپنا ای میل درج کریں تاکہ آپ کو نیا بلاگ پہلی بار موصول ہوگا ، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کرکے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ...

Translate

Popular posts

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تمام حقوق محفوظ ہیں

قیمتی باتیں