قیمتی باتیں

قیمتی باتیں جو روزمرہ کے حالات سے متعلق ہیں، آپ کو دانشمندانہ، اصلاحی، مذہبی، اصلاحی کہانیاں ملیں گی جنہیں اس ویب سائٹ پر آزمایا گیا ہے۔ جزاک اللہ

آخر الأخبار

جاري التحميل ...

تین ‏باتیں

*حضرت ڈاکٹر عبد الحئی عارفی رحمتہ اللہ علیہ کی چند نصیحتیں* 

ایک دفعہ حاضرین مجلس سے فرمانے لگے، تم کہاں لمبے لمبے مراقبے اور وظائف کرو گے؟ میں تمہیں *اللہ کے قرب کا مختصر راستہ* بتائے دیتا ہوں، کچھ دن کر لو پھر دیکھو کیا ہوتا ہے، قرب کی منزلیں کیسے طے ہوتی ہیں:

*پہلا* اللہ پاک سے چُپکے چُپکے باتیں کرنے کی عادت ڈالو، وہ اس طرح کہ جب بھی کوئی جائز کام کرنے لگو، دل میں یہ کہا کرو:
اللہ جی !
1۔ اس کام میں میری مدد فرمائیں ۔ 
2۔ میرے لئے آسان فرما دیں ۔
3۔ عافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔
4۔ اپنی بارگاہ میں قبول فرما لیں۔

یہ چار مختصر جملے ہیں ، مگر دن میں سینکڑوں دفعہ اللہ کی طرف رجوع ہو جائے گا اور یہ ہی مومن کا مطلوب ہے کہ اس کا تعلق ہر وقت اللہ سے قائم رہے۔

*دوسرا* انسان کو روز مرہ زندگی میں چار حالتوں سے واسطہ پڑتا ہے:
1۔ طبیعت کے مطابق ۔
2۔ طبیعت کے خلاف ۔
3۔ ماضی کی غلطیاں اور نقصان کی یاد ۔
4۔ مستقبل کے خطرات اور اندیشے۔ 

جو معاملہ طبیعت کے مطابق ہو جائے، اس پر "اللهم لك الحمد ولك الشكر" کہنے کی عادت ڈالو۔ 
جو معاملہ طبیعت کے خلاف ہو جائے، تو "انا لله وانا اليه راجعون" کہو۔ 
ماضی کی لغزش یاد آجائے تو فورا  "استغفراللہ" کہو۔ 
مستقبل کے خطرات سامنے ہوں تو کہو: "اللهم اِنى أعوذ بك من جميع الفتن ما ظهر منها وما بطن"۔

شکر سے موجودہ نعمت محفوظ ہو گئی۔ 
نقصان پر صبر سے اجر محفوظ ہو گیا اور اللہ کی معیت نصیب ہو گی۔ استغفار سے ماضی صاف ہو گیا۔ 
اور اللهم انى أعوذ بك سے مستقبل کی حفاظت ہو گئی۔

*تیسرا* شریعت کے فرائض و واجبات کا علم حاصل کر کے وہ ادا کرتے رہو اور گناہِ کبیرہ سے بچتے رہو۔ 
*چوتھا* تھوڑی دیر کوئی بھی مسنون ذکر کر کے اللہ پاک سے یہ درخواست کر لیا کرو :
اللہ جی ! میں آپ کا بننا چاھتا ہوں، مجھے اپنا بنا لیں، اپنی محبت اور معرفت عطا فرما دیں۔ 
*چند دن یہ نسخہ استعمال کرو، پھر دیکھو کیا سے کیا ہوتا ہے؟ اور قرب کی منزلیں کیسے تیزی سے طے ہوتی ہیں؟*

مصنف کے بارے میں

IRFAN SHAH

التعليقات


ہمیں بلائیں

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ، ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں ، صرف بلاگ ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لئے اپنا ای میل درج کریں تاکہ آپ کو نیا بلاگ پہلی بار موصول ہوگا ، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کرکے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ...

Translate

Popular posts

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تمام حقوق محفوظ ہیں

قیمتی باتیں