قیمتی باتیں

قیمتی باتیں جو روزمرہ کے حالات سے متعلق ہیں، آپ کو دانشمندانہ، اصلاحی، مذہبی، اصلاحی کہانیاں ملیں گی جنہیں اس ویب سائٹ پر آزمایا گیا ہے۔ جزاک اللہ

آخر الأخبار

جاري التحميل ...

*یقین اور بھروسہ میں فرق*

*یقین اور بھروسہ میں فرق*

 ایک آدمی دو بہت اونچی عمارتوں کے درمیان تنی ہوئی رسی پر چل رہا تھا ۔
وہ بہت آرام سے اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ڈنڈا پکڑے ہوۓ سنبھل رہا تھا ۔
اس کے کاندھے پر اس کا بیٹا بیٹھا تھا ۔ زمین پر کھڑے تمام لوگ دم سادھے کھڑے یک ٹک اسے دیکھ رہے تھے ۔ 
جب وہ آرام سے دوسری عمارت تک پہنچ گیا تو لوگوں نے تالیوں کی بھرمار کر دی اور اسکی خوب تعریف کی ۔
اس نے لوگوں کو مسکرا کر دیکھا اور بولا ،
" کیا آپ لوگوں کو یقین ہے میں واپس اسی رسٌی پر چلتا ہوا دوسری طرف پہنچ جاؤں گا ؟" 
لوگ چلٌا کر بولے ، ہاں ہاں تم کر سکتے ہو ۔
اس نے پھر پوچھا ،
 " کیا آپ سب کو بھروسہ ہے ؟"
 لوگوں نے کہا ہاں ہم تم پر شرط لگا سکتے ہیں ۔
اسنے کہا ، " ٹھیک ہے ، کیا آپ میں سے کوئی میرے بیٹے کی جگہ میرے کاندھے پر بیٹھے گا ؟ میں اسے بحفاظت دوسری طرف لے جاؤں گا "۔
اسکی بات سن کر سب کو سکتہ سا ہو گیا ۔ سب خاموش ہو گئے . 
 یقین الگ چیز ہے ،اور بھروسہ الگ چیز ۔۔
بھروسہ کرنے کے لیے آپ کو مکمل فنا ہونا پڑتا ہے ۔
اور آج ہم سب میں اسی بھروسے کی کمی ہے ۔
ہم اللہ تعالیٰ پر یقین تو رکھتے ہیں لیکن بھروسہ نہیں کرپاتے ۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے :
فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ 
یعنی جب کسی بات کا پختہ ارادہ کرلو تو اللہ پر بھروسہ کرو ، یقینا اللہ بھروسہ کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔“
┄┄┅┅✪❂✵                         ✵❂✪┅┅┄┄

مصنف کے بارے میں

IRFAN SHAH

التعليقات


ہمیں بلائیں

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ، ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں ، صرف بلاگ ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لئے اپنا ای میل درج کریں تاکہ آپ کو نیا بلاگ پہلی بار موصول ہوگا ، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کرکے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ...

Translate

Popular posts

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تمام حقوق محفوظ ہیں

قیمتی باتیں