قیمتی باتیں

قیمتی باتیں جو روزمرہ کے حالات سے متعلق ہیں، آپ کو دانشمندانہ، اصلاحی، مذہبی، اصلاحی کہانیاں ملیں گی جنہیں اس ویب سائٹ پر آزمایا گیا ہے۔ جزاک اللہ

آخر الأخبار

جاري التحميل ...

تین فطری قوانین

🔘 *تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن حق ہیں* 🔘
⁦☝🏼⁩

*پہلا قانون فطرت:*
*اگر کھیت میں" دانہ" نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے "گھاس پھوس" سے بھر دیتی ہے....*
 *اسی طرح اگر" دماغ" کو" اچھی فکروں" سے نہ بھرا جاۓ تو "کج فکری" اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔ یعنی اس میں صرف "الٹے سیدھے "خیالات آتے ہیں اور وہ "شیطان کا گھر" بن جاتا ہے۔*

*دوسرا قانون فطرت:*
*جس کے پاس "جو کچھ" ہوتا ہے وہ" وہی کچھ" بانٹتا ہے۔ ۔ ۔*
*خوش مزاج انسان "خوشیاں "بانٹتا ہے۔*
*غمزدہ انسان "غم" بانٹتا ہے۔*
*عالم "علم" بانٹتا ہے۔*
*دیندار انسان "دین" بانٹتا ہے۔*
*خوف زدہ انسان "خوف" بانٹتا ہے۔*

*تیسرا قانون فطرت:* 
*آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے "ہضم" کرنا سیکھیں، اس لۓ کہ۔*
*کھانا ہضم نہ ہونے پر" بیماریاں" پیدا ہوتی ہیں۔*
*مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" ریاکاری" بڑھتی ہے*۔
*بات ہضم نہ ہونے پر "چغلی" اور "غیبت" بڑھتی ہے۔*
*تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں "غرور" میں اضافہ ہوتا ہے۔*
*مذمت کے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے "دشمنی" بڑھتی ہے۔*
*غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں "مایوسی" بڑھتی ہے۔*
*اقتدار اور طاقت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" خطرات" میں اضافہ ہوتا ہے۔*

*اپنی زندگی کو آسان بنائیں اور ایک" با مقصد" اور "با اخلاق" زندگی گزاریں، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں*

*خوش رہیں۔ آور خوشیاں بھانٹے..💠🌹🌹💠

From..💌💌
Irfan shah

مصنف کے بارے میں

IRFAN SHAH

التعليقات


ہمیں بلائیں

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ، ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں ، صرف بلاگ ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لئے اپنا ای میل درج کریں تاکہ آپ کو نیا بلاگ پہلی بار موصول ہوگا ، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کرکے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ...

Translate

Popular posts

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تمام حقوق محفوظ ہیں

قیمتی باتیں