قیمتی باتیں

قیمتی باتیں جو روزمرہ کے حالات سے متعلق ہیں، آپ کو دانشمندانہ، اصلاحی، مذہبی، اصلاحی کہانیاں ملیں گی جنہیں اس ویب سائٹ پر آزمایا گیا ہے۔ جزاک اللہ

آخر الأخبار

جاري التحميل ...

داڑھی منڈوانے والے حضرات کیلۓ ایک سبق آموز واقعہ

*داڑھی منڈوانے والے حضرات کیلۓ ایک سبق آموز واقعہ_______!!*

مرزا قتیل ایک صوفی شاعر تھے.. ان کے صوفیانہ کلام سے متاثر ھو کر ایک ایرانی شخص ان کا غائبانہ معتقد ہو گیا.. وہ شخص مرزا قتیل سے ملاقات کے شوق میں وطن سے چلا.. جس وقت وہ مرزا قتیل کے پاس پہنچا تو دیکھا کہ مرزا نائی کی دوکان پر داڑھی منڈوا رھے تھے..
ایرانی نے متعجب ہو کر انہیں دیکھا اور بولا..
"آغا رِیش می تراشی..؟ (جناب آپ داڑھی مونڈ رہے ہیں .؟)
مرزا نے جواب دیا..
"بلے موۓ می تراشم ' ولے دل کسے نمی خراشم.." (ھاں ! بال تراش رہا ہوں ' کسی کا دل نہیں چھیل رہا..)
گویا ان کا "دل بدست آور کہ حج اکبر است" کی طرف صوفیانہ اشارہ تھا کہ "اپنے متعلق انسان جو چاہے کرے مگر مخلوق اللہ کا دل نہ دکھائے .."
ایرانی ان کا جواب سن کر بے ساختہ بولا..
*"آرے دل رسول اللہ ﷺ می خراشی.."* (کسی کا دل کیا چھیلنا' تم تو داڑھی منڈوا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ  وسلم کا دل چھیل رہے ہو..)
یہ بات سن کر مرزا قتیل تڑپ اٹھے اور وجد میں آ کر ھوش و حواس کھو دیئے.. جب طبیعت کچھ سنبھلی تو ایرانی کا شکریہ ادا کیا کہ "تو نے تو میری آنکھیں کھول کر رکھ دیں.. اللہ تمہیں جزاۓ خیر دے.."
کتنے افسوس کی بات ھے کہ ہر روز ورنہ دوسرے تیسرے دن داڑھی منڈوا کر اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا دل چھیلتے ہیں اور ہمیں احساس تک نہیں ھوتا.. الٹا ہم ان لوگوں کا مذاق اڑاتے ھیں جو چہرے پر سُنت نبویﷺ سجا لیتے ھیں.. ڈاڑھی منڈوانے والے اپنی اس حرکت کو معمولی چیز سمجھتے ہیں لیکن یہ نہیں سوچتے کہ کس کے حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اورکس کی صورت سے عملاً بیزار ہو رہے ہیں..
یاد رکھیے! کہ داڑھی رکھنا ھر مسلمان مرد پر واجب ھے.. آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے داڑھی منڈوانے والوں سے اپنی زندگی میں بھی نفرت سے چہرہ مبارک پھیر لیا تھا اور عین ممکن ھے کہ روز قیامت بھی وہ ایسوں سے منہ موڑ لیں جو داڑھی رکھنا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں..
اللہ ہم سب کو توفیق اور ہمت دے کہ کفار کے طریقوں پر چلنے کے بجاۓ انبیاء و صالحین کی سُنت پر چلتے ھوئے اپنے چہروں کو داڑھی جیسی سُنت نبوی ﷺ سے سجا لیں..
 آمین ثم آمین یا رب العالمین

مصنف کے بارے میں

IRFAN SHAH

التعليقات


ہمیں بلائیں

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ، ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں ، صرف بلاگ ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لئے اپنا ای میل درج کریں تاکہ آپ کو نیا بلاگ پہلی بار موصول ہوگا ، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کرکے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ...

Translate

Popular posts

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تمام حقوق محفوظ ہیں

قیمتی باتیں