*اسلام نے عورت کی عزت کی حفاظت کرنے کیلئے پردے کا حکم دیا۔۔*
*پردہ کرنے کے 22 فائدے*
1.پردہ عورت کی عزت و آبرو کا محافظ ہے۔
2.پردہ دار خاتون کا نسب محفوظ ہے۔
3.پردہ سے شرمگاہ اور نظر کی حفاظت رہتی ہے۔
4.پردہ دلوں کی پاکیزگی اور طہارت کا ذریعہ ہے۔
5.پردہ نسوانی حسن کا محافظ ہے۔
6.پردہ عورت کی فطری حیا کا تقاضا ہے۔
7.پردہ چھوٹے بڑے کئی گناہوں سے رکاوٹ ہے۔
8.پردہ مسلمان عورت کا شعار ہے۔
9.باپردہ عورت اللہ کی حفاظت میں ہے۔
10.باپردہ عورت اپنے رب کے زیادہ قریب ہے۔
11.پردہ عورت کے لیے افضل ترین اعمال میں سے ہے۔
12.پردہ شیطان اور اس کے آلہ کاروں سے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔
13.پردہ تقوی کا لباس عزت کا تمغہ اور حیا کی دلیل ہے۔
14.پردہ عورت کو فاسقوں کی شرارت سے محفوظ رکھتا ہے۔
15.پردہ انسان نما بھیڑیوں کی تیز نظروں سے بچاتا ہے۔
16.پردہ عورت کے دل و دماغ کا محافظ ہے۔
17.پردہ زنا بد نظری اور ناجائز بات چیت سے روکتا ہے۔
18.پردہ ایسا شرعی حکم ہے جس میں دین و دنیا کا فائدہ ہے۔
19.پردہ معاشرتی امن کا ذریعہ ہے۔
20.پردہ دار خاتون کے لیے جنت کے تمام دروازے کھلے ہیں۔
21.پردہ عورت کے نیک ہونے کی دلیل ہے۔
22.پردہ دار عورت نیک عورت ستر اولیاء کی عبادت کے برابر اجر کی مستحق ہے۔