قیمتی باتیں

قیمتی باتیں جو روزمرہ کے حالات سے متعلق ہیں، آپ کو دانشمندانہ، اصلاحی، مذہبی، اصلاحی کہانیاں ملیں گی جنہیں اس ویب سائٹ پر آزمایا گیا ہے۔ جزاک اللہ

آخر الأخبار

جاري التحميل ...

خیال کی اقسام


بسم اللہ الرحمن الرحیم. 

 

🧠 *خیال کی اقسام*

بنو حارثہ اور بنو سلمہ کے دل میں صرف واپس جانے کا خیال آیا تھا اور یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ صرف خیال آنے سے اللہ جل شانہ کسی کو سزا نہیں دیتا۔ 

انسان کےدل میں جو خیال آتا ہے اس کی چند اقسام ہیں۔ خواطر، ھواجس، احادیث النفس، ھموم اور عزائم۔ 

1۔ خواطر کا مفرد خاطر ہے یہ وہ خیالات ہوتے ہیں جو دل میں آتے ہیں لیکن جلدی چلے جاتے ہیں جیسا کہ ہوا آتی ہے اور گزر جاتی ہے۔ اگر یہ گناہ کا خیال ہے تو اس پر سزا نہیں ہے ہمارا رب اتنا مہربان ہے۔ کیونکہ انسان کمزور ہے اس کو ایسے خیالات آ سکتے ہیں۔ 

2۔ ھواجس وہ خیالات ہیں جو تھوڑی دیر کے لئے موجود ہوتے ہیں لیکن اس کے بعد چلے جاتے ہیں۔ ان خیالات پر بھی پکڑ نہیں ہے کیونکہ ہمارا رب مہربان ہے۔ 

3۔ تیسری قسم احادیث النفس ہیں اس کا مفرد حدیث النفس ہے یہ خیال جب آتا ہے تو انسان اس پر تھوڑی دیر کے لئے سوچتا ہے کہ اس پر عمل کروں یا نہیں لیکن پھر یہ خیال ختم ہو جاتا ہے۔ 
یہ پہلے دو قسموں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے لیکن اس پر بھی اللہ جل شانہ مواخذہ نہیں فرماتا۔ 

4۔ چوتھی قسم ھموم ہے اس کا مفرد "ھم" ہے۔ یہ وہ خیال ہے کہ جب دل میں آ جائے تو انسان اس کے مطابق ارادہ بھی کر لیتا ہے کہ میں ایسا کروں گالیکن کچھ یا کافی دیر کے بعد اس خیال کو ختم کرتا ہے کہ نہیں میں ایسا نہیں کروں گا۔ 

مثلاً گناہ کے بارے میں ارادہ کر لیا کہ میں چوری کروں گا، شراب پیوں گا یا زنا کروں گا لیکن کچھ دیر کے بعد ارادہ ملتوی کیا کہ نہیں میں مسلمان ہوں ایسا نہیں کروں گا، مجھے اللہ جل شانہ دیکھ رہا ہے یا کسی نے اس کو وہ کام کرنے سے منع کیا اور اس نے قصداً گناہ سے اپنے آپ کو روکا تو اس قسم کے خیال پر بھی اللہ جل شانہ بندے کے ساتھ مواخذہ نہیں فرماتا۔ 

حدیث مبارک میں جو آتا ہے کہ جب انسان نیکی کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کی ایک نیکی لکھی جاتی ہے وہ یہی ھم ہے۔ اور اگر بُرائی کا ارادہ یعنی ھم کرتا ہے تو فرشتے اس کو نہیں لکھتے۔ 

5۔ پانچویں قسم عزم ہے۔ اس قسم کے خیال میں انسان اپنے خیال کو چھوڑتا نہیں اور وہ اس کے لئے اسباب و وسائل بھی اختیار کرتا ہے اور اس کے لئے سعی بھی شروع کرتا ہے لیکن اگر بعض وجوہات کی بنا پر وہ گناہ نہ ہو سکا تو اب اس کا ایک گناہ لکھا جاتا ہے۔ 

اس قسم کے بارے میں آپ لوگوں نے وہ مشہور حدیث مبارک سنی ہوگی کہ فتنوں کے زمانے میں 
*القاتل والمقتول کلاھما فی النار*
"قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں جائیں گے"

صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا 
*ھذاالقاتل فما بال المقتول*
"یہ ایک تو قاتل ہے لیکن مقتول کیوں جہنم میں جا ئےگا"
کیونکہ قاتل کے بارے میں تو قرآن کریم میں ہے 
*و من یقتل مومنا متعمدا فجزائہ جھنم خالدا فیھا*
"جس نے کسی مؤمن کو قتل کیا تو اس کی سزا ہمیشہ کے لئے جہنم ہے"

اگر چہ مفسرین اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ شخص قتل کی وجہ سے دائمی جہنم کا مستحق ہے لیکن ایمان کی وجہ سے ایک نہ ایک دن جہنم سے نکل آئے گا۔ 

تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےجواب میں فرمایا کہ جس طرح قاتل نے مقتول کو قتل کیا اسی طرح مقتول کا بھی یہی پختہ ارادہ تھا کہ اگر وہ اس کو ملا تو اس کو قتل کرے گا۔ 

آپ نے دیکھا ہوگا کہ مسلمان جائیداد وغیرہ کے تنازعے پر ایک دوسرے کی تلاش میں رہتے ہیں کہ مقابل کو پا کر قتل کرے۔

لیکن ایک کا وقت پورا ہوتا ہے تو دوسرا اس کو گولی مار کر قتل کرتا ہے تو یہ قاتل بنا اور مقتول بھی چونکہ اس کی تاک میں تھ اور موت تک اس ارادے پر قائم تھا اور اس کام کو سرانجام دینے کے لئے اپنے ساتھ اسلحہ بھی پھراتا رہتا تھا اس لئے یہ دونوں جہنم میں جائیں گے۔ البتہ مقتول کا ایک گناہ لکھا گیا جبکہ قاتل کو قتل کی سزا ملے گی۔ 

اللہ جل شانہ ہماری حفاظت فرمائیں۔اسی کو عزم اور پختہ ارادہ کہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے نیکی اور بُرائی لکھی جاتی ہے۔ 

بعض اوقات انسان کے دل میں بُرے اور خطرناک قسم کے خیالات آتے ہیں لیکن اس پر پکڑ نہیں ہے جب تک اس کے ساتھ کوشش اور سعی نہ ہو۔ 

البتہ ایسے خیالات کی طرف توجہ نہیں کرنی چاہئے ورنہ اگر ان خیالات سے عزم بن جائے تو نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ 

دوسرے خیالات عزم کے لئے بنیاد ہوتے ہیں اس لئے ان سے بھی اپنے آپ کو بچانا چاہئے۔ ایسے ہی اگر شیطانی خیالات یا گناہ کے ارتکاب والے خیالات ذہن میں آ جائیں تو اپنے آپ کو فوراً کسی اچھے کام میں مصروف کریں اس سے ان شاء اللہ یہ خیالات خود بخود ختم ہو جائیں گے۔۔۔

مصنف کے بارے میں

IRFAN SHAH

التعليقات


ہمیں بلائیں

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ، ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں ، صرف بلاگ ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لئے اپنا ای میل درج کریں تاکہ آپ کو نیا بلاگ پہلی بار موصول ہوگا ، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کرکے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ...

Translate

Popular posts

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تمام حقوق محفوظ ہیں

قیمتی باتیں