قیمتی باتیں

قیمتی باتیں جو روزمرہ کے حالات سے متعلق ہیں، آپ کو دانشمندانہ، اصلاحی، مذہبی، اصلاحی کہانیاں ملیں گی جنہیں اس ویب سائٹ پر آزمایا گیا ہے۔ جزاک اللہ

آخر الأخبار

جاري التحميل ...

چیونٹیوں کا دلچسپ طرزِزندگی

چیونٹیوں کا دلچسپ طرزِزندگی اور نظام خبر رسانی
"سلیمان علیہ السلام کے سامنے ان کے تمام لشکر جنات اور انسان اور پرند میں سے جمع کئے گئے ۔(ہرقسم کی )الگ الگ درجہ بندی کردی گئی ۔جب وہ چیونٹیوں کے میدان میں پہنچے توایک چیونٹی نے کہا:اے چیونٹیو:اپنے اپنے گھروں میں گھس جاؤ ایسا نہ ہوکہ بے خبری میں سلیمان علیہ السلام اور اس کا لشکر تمہیں روند ڈالے۔
سورة النمل۔۔۔آیات نمبر سترہ اور اٹھارہ
ماضی میں کچھ لوگ قرآن کا مذاق اڑاتے تھے کہ یہ جنوں اور پریوں کی کہانیوں کی کتاب ہے۔اس میں چیونٹیاں ایک دوسرے سے باتیں کرتی بتائی گئی ہیں۔یہ چیونٹیاں ایک دوسرے تک پیغامات بھی پہنچاتی ہیں۔دورِ حآضر میں وہ لوگ زندہ ہوتے تو یقینا انہیں شرمندگی ہوتی کیونکہ چیونٹیوں کے بارے میں جدید تحقیق سے کئی ایسے حقائق سامنے آئے ہیں جو پرانے زمانے میں انسان کے علم میں نہ تھے۔تحقیق نے ثابت کردیا کہ کہ ۔کچھ جانوروں اور حشرات الارض کا طرز زندگی انسانی طرز حیات کے قریب اور مشابہہ ہے جن میں چیونٹیوں بھی شامل ہیں۔چیونٹیوں کے بارے درج ذیل حقائق اس بات کے ثبوت میں پیش کئے جاسکتے ہیں
چیونٹیاں مرنے والی چیونٹیوں کو اسی طرح دفن کرتی ہیں جس طرح انسان کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنے کام کاج کی تقسیم کررکھی ہے اور تقسیم کار کا ایک نہایت عمدہ نظام ان کے ہاں رائج ہے۔ان میں منیجر،سپروائزر،فورمین اور ورکر وغیرہ ہوتے ہیں۔
یہ کبھی کبھار آپس میں مل بیٹھتی ہیں اور گپ شپ کرتی ہیں ۔
باہمی بات چیت اور ابلاغ کا بھی ان کے ہاں ایک نہایت ترقی یافتہ طریقہ رائج ہے۔
ان کے ہان باقاعدہ بازار لگتے ہیں جہاں یہ اشیاء کا تبادلہ کرتی ہیں ۔
چیونٹیاں موسم سرما میں طویل عرصے کے لیے اناج کا ذخیرہ کرلیتی ہیں ۔اس اناج میں سے کونپلیں نکلنے لگیں تو یہ اس کی جڑیں کاٹ دیتی ہیں گویا یہ اس بات سے باخبر ہیں کہ اگر انھوں نے اسے اگنے دیا تو وہ گل سٹر جائے گا۔اگر بارشوں کی وجہ سے ان کا ذخیرہ کیا ہوا اناج گیلا ہوجاتا ہے تو یہ اسے خشک کرنے کے لیے دھوپ میں ڈال دیتی ہیں۔ یہ خشک ہوجائے تو چیونٹیاں اسے اندر لے جاتی ہیں جیسے ان کے 
علم میں ہو کہ اس اناج میں نمی آگئی تو اس کی جڑیں نکل آئیں گی اور یہ گل سٹر جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

IRFAN SHAH

التعليقات


ہمیں بلائیں

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ، ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں ، صرف بلاگ ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لئے اپنا ای میل درج کریں تاکہ آپ کو نیا بلاگ پہلی بار موصول ہوگا ، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کرکے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ...

Translate

Popular posts

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تمام حقوق محفوظ ہیں

قیمتی باتیں