قیمتی باتیں

قیمتی باتیں جو روزمرہ کے حالات سے متعلق ہیں، آپ کو دانشمندانہ، اصلاحی، مذہبی، اصلاحی کہانیاں ملیں گی جنہیں اس ویب سائٹ پر آزمایا گیا ہے۔ جزاک اللہ

آخر الأخبار

جاري التحميل ...

زکاۃ نے ٹڈی دل کو شکست دے دی

💞زکاۃ نے ٹڈی دل کو شکست دے دی!!!

کہتے ہیں کہ پہلی جنگ عظیم کے دوران شام پر ٹڈی دل نے حملہ کیا اور باغات اور فصلوں کو تباہ کر دیا جس کی وجہ سے قحط آ گیا اور ایک خلقت موت کے گھاٹ اتر گئی۔

اس دوران غوطہ کے گاؤں داریا میں ایک شخص کا باغ بالکل محفوظ اور تروتازہ رہا۔ ٹڈی دل نے اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ چنانچہ لوگوں نے حکومت سے شکایت کی کہ اس شخص کے پاس ٹڈی دل کو مارنے کی دوا موجود تھی لیکن اس نے کسی کو اس کا نہیں بتایا۔ 

اس پر حکومت نے ایک فوجی دستہ اس کو سزا دینے کے لئے بھیجا۔ افسر نے اس شخص پر کوڑا اٹھایا اور پوچھنے لگا کہ تم نے اس کرم کش دوا کو حکومت اور عوام سے کیوں مخفی رکھا؟ وہ بولا کہ جو دوا میں استعمال کرتا ہوں وہ سب کو معلوم ہے لیکن کوئی بھی اسے استعمال نہیں کرنا چاہتا۔ افسر نے پوچھا کہ وہ دوا کیا ہے؟ اس نے جواب دیا کہ زکاۃ۔

افسر کہنے لگا کہ کیا ٹڈی دل زکاۃ دینے اور نہ دینے والے باغ میں فرق کر سکتا ہے؟ وہ شخص کہنے لگا تجربہ کر کے دیکھ لیں۔ چنانچہ فوجی ٹڈیاں اس باغ میں چھوڑتے تھے اور وہ وہاں سے بھاگ جاتی تھیں۔ 

اس کے بعد اس شخص نے یہ حدیث سنائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے مال کی حفاظت زکاۃ سے کرو، مریضوں کا علاج صدقے سے اور بلاؤں کی لہروں کا استقبال اللہ کے سامنے عاجزی سے کرو۔‘‘

زکاۃ نے ٹڈی دل کو شکست دے دی تھی، کیا کورونا کو بھی شکست دے دے گی؟

----------------- عربی سے ترجمہ شدہ۔ (ھمدردیات)...

مصنف کے بارے میں

IRFAN SHAH

التعليقات


ہمیں بلائیں

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ، ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں ، صرف بلاگ ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لئے اپنا ای میل درج کریں تاکہ آپ کو نیا بلاگ پہلی بار موصول ہوگا ، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کرکے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ...

Translate

Popular posts

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تمام حقوق محفوظ ہیں

قیمتی باتیں