قیمتی باتیں

قیمتی باتیں جو روزمرہ کے حالات سے متعلق ہیں، آپ کو دانشمندانہ، اصلاحی، مذہبی، اصلاحی کہانیاں ملیں گی جنہیں اس ویب سائٹ پر آزمایا گیا ہے۔ جزاک اللہ

آخر الأخبار

جاري التحميل ...

دریا سے سیکھو

*دریا سے سیکھو*
سیکھنا ہو تو۔۔۔ دریا بھی بہت کچھ سکھاتے ہیں۔۔۔

1۔ *دریا کبھی واپس نہیں بہتے، ہمیشہ آگے ہی آگے۔۔۔* ماضی کو بھول کر آپ بھی مستقبل پر فوکس کریں

2۔ *دریا اپنا رستہ خود بناتے ہیں، لیکن اگر کوئی بڑی رکاوٹ سامنے آ جائے تو آرام سے اپنا رخ موڑ کر نئی راہوں پر چل پڑتے ہیں* ، مشکلوں اور رکاوٹوں سے لڑنا، بحث کرنا اور ضد کرنا دراصل وقت ضائع کرنا ہے۔

3۔ *آپ گیلے ہوئے بغیر دریا پار نہیں کر سکتے* ۔۔۔ اسی طرح آپ کو دکھ سکھ کے ساتھ ہی زندگی گزارنا ہوگی۔ ہمت اور حوصلے کے ساتھ۔

4۔ *دریاؤں کو دھکا نہیں لگانا پڑتا، یہ خود ہی آگے بڑھتے ہیں۔۔۔* کیا آپ سیلف سٹارٹ نہیں بن سکتے؟

5۔ *جہاں سے دریا زیادہ گہرا ہوتا ہے، وہاں خاموشی اور سکوت بھی زیادہ ہوتا ہے۔* علم والے اور گہرے لوگ بھی پرسکون ہوتے ہیں۔

6۔ *پتھر پھینکنے والوں سے الجھے بغیر دریا بہتے چلے جاتے ہیں۔۔۔* روڑے اٹکانے والوں کی پرواہ کیے بغیر آپ بھی اپنی زندگی رواں دواں رکھیں۔

7۔ *ایک بڑا دریا چھوٹی ندیوں، نالوں اور چشموں کو اپنے ساتھ ملنے سے کبھی منع نہیں کرتا۔۔۔* آپ بھی اپنا ظرف بلند اور نگاہ سربلند کر کے تو دیکھیں۔

8۔ *دریا ہمیشہ ایک راستے کی پیروی کرتا ہے، وہ راستہ۔۔۔ جہاں سے گزر کر وہ سمندر میں پہنچ جائے۔۔۔* اللہ تعالیٰ کے پاس جانے کے لیے "صراط مستقیم" تو ہمیں بھی بتایا۔۔۔ سکھایا گیا ہے۔

9۔ *دریا یہ بھی جانتے ہیں۔۔۔ کہ جلدی کی کوئی ضرورت نہیں،* مستقل اور مسلسل حرکت سے ایک دن ہمیں  منزل مل جائے گی۔۔!۔۔۔۔
Good morning 🌞

مصنف کے بارے میں

IRFAN SHAH

التعليقات


ہمیں بلائیں

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ، ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں ، صرف بلاگ ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لئے اپنا ای میل درج کریں تاکہ آپ کو نیا بلاگ پہلی بار موصول ہوگا ، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کرکے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ...

Translate

Popular posts

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تمام حقوق محفوظ ہیں

قیمتی باتیں