قیمتی باتیں

قیمتی باتیں جو روزمرہ کے حالات سے متعلق ہیں، آپ کو دانشمندانہ، اصلاحی، مذہبی، اصلاحی کہانیاں ملیں گی جنہیں اس ویب سائٹ پر آزمایا گیا ہے۔ جزاک اللہ

آخر الأخبار

جاري التحميل ...

سوفی پیٹرونین ‏سے ‏عائشہ ‏

💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠
فرانس افغانستان میں پہلے دن سے جنگ میں شریک ہے افغانوں کے قتل میں ملوث ہے یہ بات سبھی جانتے ہیں مگر کم لوگو کو علم ہوگا کہ لگ بھگ ایک دھائی سے فرانس مالی سمیت پڑوس کے ممالک میں اسلام پسندوں کے خلاف جنگی کاروائیوں کا سربراہ ہے اور اسکی افواج اس افریقی خطے میں القاعدہ یا اس سے منسلک مجموعات کیخلاف جنگ کر رہی ہیں کچھ سال قبل مالی میں القاعدہ نے یہاں کام کرنے والی ایک بزرگ مسیحی خاتون سوفی پیٹرونین کو اغواء کیا جو ایک این جی او کیساتھ منسلک تھیں ہفتہ دس دن پہلے القاعدہ کے مقامی مجموعے کے  سو قید اراکین کے بدلے میں خاتون کو رہا کردیا گیا خاتون کے استقبال کے لئِے اعلی فرانسیسی حکام جن میں ملعون صدر بھی تھا پہنچے جب ملعون فراسیسی صدر نے معمر خاتون سے ملنے  کی کوشش کی تو انہوں نے منع کرتے ہوئے کہا کہ فاصلہ رکھو میری نماز کا وقت نکلا جارہا ہے یہ الفاظ نہیں بم تھے جو وہاں موجود فرنچ قیادت پہ بجلی بنکر گرے تھے بھلا کون سوچ سکتا تھا کہ سارے زندگی عیسائیت میں گزارنے والے اسی کی ترویج و اشاعت میں حصہ لینے والی بزرگ خاتون عمر کے آخری حصے میں " دھشتگرد اور خونخوار " گروہ کی قید میں انہی کے دین کو نہ صرف قبول کرلے بلکہ فرانس آکر اسکا سب کے سامنے دھڑلے سے اعلان بھی کرے حالانکہ اسے تو اس گروہ کی وحشت اور شقی القلبی کی کہانیاں سنانی چاھئِے تھیں ۔۔۔
اٹلی کا رخ کرتے ہیں ، اسکی ایک امدادی کارکن رومانو جوکہ کینا میں ایک این جی او کیساتھ تھیں انہیں القاعدہ سے منسلک صومالیہ کے الشباب نے اغواء کیا رومانو کے اغواء پہ بڑا شور مچا اٹلی بھی بہت بات ہوئی ایک دو ماہ پہلے جب ایک معاہدے کے بعد وہ رہا ہوئی اور اٹلی پہنچی تو ملک بھر میں جشن کا سماں تھا لیکن جب ائِر پورٹ پہ رومانو نے اعلان کیا کہ وہ اب عائشہ بن چکی ہے تو وہی جشن نفرت میں تبدیل ہوگیا اخبارات کی شہ سرخیاں تھیں کہ ہمیں ایک مسلمان عورت کو رہا کرانے کی کیا ضرورت تھی ؟؟؟ بعض کے مطابق یہ ایسا ہی تھا کہ کوئی نازی کیمپ سے فرار کے بعد نازیوں کا ہی لباس پہن کر زندگی گزارے 
تھوڑا سا پیچھے چلتے ہیں 2011 کی بات ہے جب لاہور سے ایک امریکی مشاورتی فرم کے پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر وارین وائن سٹائن کو اغواء کرلیا گیا تب انکی عمر  ساٹھ برس تھی کچھ عرصے بعد انکشاف ہوا کہ امریکی شہری جو کہ یہودی بھی ہے اسے القاعدہ نے اغواء کیا ہے وائن سٹائن ایک امریکی آپریشن میں مارے گئے انکے ساتھ ایک اطالوی مغوی شہری اور القاعدہ کے اہم رکن راجہ سلمان المعروف استاد احمد فاروق بھی تھے بعد ازاں اسوقت کے امریکی صدر ابامہ کے مطابق یہ ایک حادثاتی آپریشن تھا انہیں علم نہیں تھا کہ احمد فاروق کیساتھ وہاں امریکی و اطالوی شہری بھی تھے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ خود احمد فاروق کی پیدائش بھی امریکہ ہی کی تھی کچھ وقت گزرنے کے بعد القاعدہ نے انکشاف کیا کہ امریکی شہری اسلام قبول کرچکے تھے اور وہ مغوی کے طور پہ  نہیں بلکہ انکے ساتھی کی حیثیت سے رہ رہے تھے البتہ اطالوی شہری کی بابت خاموشی اختیار کی گئی شاید وہ اپنے مذھب پہ قائم تھا 
اس سے زیادہ پرانا واقعہ یوان ریڈلی کا ہے جو بہت معروف ہے کہ کس طرح امریکی حملے سے کچھ عرصہ پہلے انہوں نے طالبان کی قید میں وقت گزارہ اور پھر وہ اسلام کے دامن میں ہمیشہ کے لئِے آگئیں ۔۔۔۔۔۔
یہ چند واقعات خالصتا ان گروہوں کے ہیں جنہیں دنیا دھشتگرد کہتی اور سمجھتی ہے آپ اندازہ کریں کہ یہ لوگ جو جنگجو ہیں جو عام داعیان کی سی زندگی بسر نہیں کرتے اور جنگی زندگیاں گزارتے ہیں غیر ملکیوں کو اغوا کرتے ہیں اور بیشتر رہائے کے بعد انہی کے اغواء کاروں کے حسن سلوک سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
یورپ کے پاس بہت کچھ ہے مگر انکے پاس محمد صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں جیسے ہی انکے سلیم الفطرت لوگو کو نبی علیہ السلام کے لائے دین کی دعوت ملتی ہے تو وہ اسے ان ہاتھوں بھی قبول کرلیتے ہیں جو  انکے اغواء میں ملوث ہیں ، بلاشبہ یہ ناکام رہیں رہیں گے کیونکہ اسلام ایسی ہر گھٹیا سازش  منصوبے  اور کوشش کی نتیجے میں آگے بڑھے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم تصور کر سکتے ہیں کہ جب اسلام کے ان دشمنوں کو پتا چلتا ہے کہ یہ تو اپنے ہی دشمن (مسلمانوں) کو چھڑانے کے لئے اتنی محنت کرتے رہے تو ان کا کیا حال ہوتا ہو گا اور یہ اپنے غسل خانوں میں جا کر اپنی شکل دیکھ کر اپنے چہروں پر طمانچے مارتے اور اپنے بال نوچ کر رہ جاتے ہوں گے

اللہ سبحانہ و تعالٰی نے ان ہی کفار کو کہا ہے کہ "تم اپنے ہی غصے کی آگ میں جل کر مر جاؤ !" (مفہوم) 

مصنف کے بارے میں

IRFAN SHAH

التعليقات


ہمیں بلائیں

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ، ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں ، صرف بلاگ ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لئے اپنا ای میل درج کریں تاکہ آپ کو نیا بلاگ پہلی بار موصول ہوگا ، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کرکے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ...

Translate

Popular posts

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تمام حقوق محفوظ ہیں

قیمتی باتیں