قیمتی باتیں

قیمتی باتیں جو روزمرہ کے حالات سے متعلق ہیں، آپ کو دانشمندانہ، اصلاحی، مذہبی، اصلاحی کہانیاں ملیں گی جنہیں اس ویب سائٹ پر آزمایا گیا ہے۔ جزاک اللہ

آخر الأخبار

جاري التحميل ...

لوگ ملحد (Atheist) کیوں ہو رہے ہی


< لوگ ملحد (Atheist) کیوں ہو رہے ہیں >

کچھ دن پہلے ایک ملحد نے پوسٹ کی جس میں اس نے بہت گستاخانہ الفاظ استعمال کئے تھے وہ کہہ رہا تھا کہ مسلمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ عیسیٰ علیہ السلام کے واپس آنے پر بھی یقین کرتے ہیں

میں نے ریپلائی دیتے ہوئے کہا: حضرت عیسیٰ علیہ السلام جب اس دنیا میں دوبارہ آئیں گے تو وہ پیغمبر نہیں بلکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی بن کر آئیں گے۔ انبیاء کرام کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم آخری پیغمبر ہیں ان کے بعد کوئی نبی نہیں ائے گا۔

جب میں نے یہ جواب دیا تو بھائی صاحب نے میرے کمنٹ پر Haha React کیا۔ میں سمجھ گیا کہ یہ کس قسم کے خیالات کا انسان ہے۔

میں نے اس کے ساتھ اور بھی بہت سارے موضوعات پر بات کی لیکن جاتے جاتے میں نے اس سے کہا کہ بیٹا محلد بننا کوئی آسان کام نہیں ہے، محلد بننے کیلئے بہت زیادہ مطالعے کا ضرورت ہوتی ہے اور یہ خصوصیت آپ میں نہیں اسلئے اپنے لئے کوئی اچھی نوکری ڈھونڈیں ایسے چکروں میں مت پڑیں یہ سب میں نے اسلئے کہا کیونکہ اللہ تعالی کی ذات سے انکار کرنے کیلئے آپ کو بہت سارے دلائل کی ضرورت ہوتی ہے اگر آپ بغیر مطالعے کے اسلام سے خارج ہوئے ہو تو میرے بھائی آپ محلد نہیں بلکہ ذہنی مریض ہو آپ کو اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہئے۔

 میں بہت سارے ملحدین سے بات کر چکا ہوں ان میں بعض محلدین بہت پڑھے لکھے بھی ہیں۔ جب میں ان کے ساتھ کسی موضوع پر بات کرتا ہوں تو وہ مجھے اس موضوع پر حوالے دیتے ہیں۔ اور میں اپنے موقف پر دلائل دیتا ہوں ان کے منہ سے کبھی کسی مذہب کی بےحرمتی نہیں سنی۔

لیکن جب یہ نام نہاد محلدین میدان میں آ جاتے ہیں اور اپ ان سے کسی موضوع پر بات کرنا شروع کردیں تو یہ آپ کی پوسٹ پر اور کمنٹ پر haha React کر کے اپنی جہالت چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یا پھر مذہب کی بے حرمتی شروع کر دیتے ہیں۔

ان ملحدین کو خدا سے ذاتی مسئلہ ہوتا ہے، اگر کسی کے ساتھ کچھ برائی Tragedy ہو جاتی ہے تو وہ خدا پر غصہ ہو جاتا ہے کہ خدا نے میرے ساتھ ہی ایسا کیوں کیا، پھر چونکہ وہ خدا سے بدلہ نہیں لے سکتا اور اس مجبور حالت میں غصہ نکالنے کا صرف ایک ہی راستہ بچتا ہے اور وہ ہے خدا کا انکار اور مذاہب کی بے حرمتی کرنا۔

یہ صرف ایک نفسیاتی مسئلہ ہے ورنہ ایسے ملحدین خدا کے ہونے کا احساس بھی رکھتے ہیں۔ اسی صورت حال پر ہالی ووڈ Hollywood کی ایک فلم بھی بنائی گئی ہے جس کا نام ہے۔
 God's Not Dead (2014)
اس کے دو پارٹس اور بھی ہیں

جس میں ایک ملحد پروفیسر ایک طالب علم سے بحث کرتا ہے کہ خدا موجود نہیں ہے، وہ شاگرد دلائل کے ساتھ کلاس میں خدا کے ہونے پر ایک پریزینٹیشن دیتا ہے، آخر میں استاد غصے کی حالت میں اسے کہتا ہے کہ اگر خدا اتنا اچھا ہے تو اس نے میرے ساتھ یہ یہ برا کیوں کیا، تو وہ لڑکا اسے کہتا ہے کہ اگر خدا موجود ہی نہیں تو غیر موجود چیز پر غصہ کیسا؟ جس پر وہ استاد خاموش ہوجاتا ہے۔

مشہور ملحد سائنسدان Stephen Hawking کے ساتھ بھی شاید کچھ ایسا ہی معاملہ تھا، اسٹیفن ہاکنگ کہتا ہے:

I don't have a grudge against God.
"مجھے خدا سے کوئی بغض و دشمنی نہیں ہے۔"

پھر آگے اپنی معذوری کے بارے میں لکھتے ہیں کہ:

"It was believed that disabled people like me were living under a course that was inflicted by God."

"یہ خیال کیا جاتا تھا کہ مجھ جیسے معذور افراد خدا کی طرف سے جاری کردہ سلسلے کے تحت زندگی گزار رہے ہیں۔"

(Brief Answers to the Big Questions, Page#26)

خدا سے دشمنی اور اپنی معذوری کا ایک ساتھ ذکر کرنا بـے معنیٰ نہیں ہے، شاید اسٹیفن ہاکنگ اسی وجہ سے خدا سے کینہ رکھتا تھا۔ خدا کے بارے میں اس کا مبہم نظریہ بھی میرے خیال میں اسی وجہ سے تھا۔

میں ایسے کچھ لوگوں کو جانتا ہوں جن کے ساتھ زندگی میں کوئی Tragedy ہو گئی تھی اور اب وہ ماشاء اللّٰہ بہت اچھے ملحد بن گئے ہیں۔ خدا کے انکار کے اہم اسباب میں سے یہ ایک سبب خدا سے ذاتی عناد اور بغض ہوتا ہے۔

فیسبک پر دو دوستوں کو بحث کرتے دیکھا جن میں سے ایک ملحد تھا اور ایک مسلمان تھا
مسلمان سے پوچھا کہ یہ تمہارا یہ دوست کیوں ملحد ہو گیا ہے تو اس نے بتایا کہ ایک شیعہ اس کو دھوکہ دے کر اس کے پیسے کھا گیا تھا جس کے بعد یہ ملحد ہو گیا اب اس کا کہنا ہے کہ میں اللہ پر تب ہی یقین کروں گا جب وہ میرے پیسے واپس دلواۓ گا

ایک اور کم عمر ملحد سے میری بحث ہوئی میں نے اس سے پوچھا کہ آپ ملحد کیوں ہوۓ تو اس نے بتایا کہ میرے فرسٹ ایئر کے پیپر تھے میں نے فزکس کی تیاری نہیں کی تھی اسلئے بہت پریشان تھا میں مولوی صاحب کے پاس گیا اور ان کو کہا کہ مجھے کوئی وظیفہ بتائیں تو مولوی صاحب نے کہا کہ سو دو سو روپیہ مسجد میں اللہ کی راہ میں دے دو اور چالیس دن تک ہر روز تین دفعہ سورۃ یس پڑھو، میں نے ایسا ہی کیا لیکن پھر بھی میں پاس نہیں ہوا اس وجہ سے میرا خدا پر سے یقین اٹھ گیا

اب یہ فرسٹ ائیر کی سائنس میں فیل ہونے والا بھی پوسٹس کر رہا ہوتا ہے کہ قرآن سائنس کے خلاف ہے

اس سب کی وجہ ایک تو ان کا نفسیاتی مسئلہ ہے اور دوسرا ان کا ایمان کمزور تھا اور اس میں غلطی صرف ان کی ہی نہیں بلکہ کسی حد تک ہمارے علماء کرام (علماء سو) کی ہے جو اس جدید دور میں بھی چار چار گھنٹے کی محفل میں بابوں کی کہانیاں ہی سناتے رہتے ہیں جبکہ یہ وقت چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ نوجوانوں کو اصل اسلام سکھانے کا وقت ہو گیا ہے
مولوی حضرات ہمیشہ ہر بات دیر سے سمجھتے ہیں لیکن اس معاملے میں دیر کی کوئی گنجائش نہیں اسلئے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی اولاد ان فتنوں سے بچ جاۓ تو ان بابوں کو اب چھوڑ دیں اور لوگوں کو قرآن کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کریں

مصنف کے بارے میں

IRFAN SHAH

التعليقات


ہمیں بلائیں

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ، ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں ، صرف بلاگ ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لئے اپنا ای میل درج کریں تاکہ آپ کو نیا بلاگ پہلی بار موصول ہوگا ، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کرکے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ...

Translate

Popular posts

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تمام حقوق محفوظ ہیں

قیمتی باتیں